بصرہ میں مظاہرے،پھر کرفیو نافذ
بغداد (اے ایف پی) عراقی شہر بصرہ میں لوکل گورنمنٹ آفس کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے عمارت کو آگ لگا دی۔ علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی۔ پولیس اہلکاروں اور فوجیوں نے حالیہ دنوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ شہر میں پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔8 جولائی سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہو چکی ہے۔