• news

ٹرمپ نے مِک ماسٹر کی نقل اتاری، اٹارنی جنرل کو غدار کہا: صحافی باب ووڈ ورڈز

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ بی بی سی) صحافی باب ووڈ ورڈز نے اپنی کتاب میں امریکی صدر ٹرمپ پر سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے ایک میٹنگ میں مِک ماسٹر کی نقل اتاری اور اٹارنی جنرل کو غدار کہا۔ سابق چیف آف سٹاف کو چوہا کہا مشیر نے دستاویز غائب کر دی۔ وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف نے ٹرمپ کو بددماغ اور احمق قرار دیا۔ حکومتوں کا تختہ النے والے صحافی اب ٹرمپ کے مدمقابل ہیں۔ٹرمپ نے اخبار نیویارک ٹائمز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی حکومت کے اس بزدل اعلیٰ عہدے دار کا نام ظاہر کرے جس نے اخبار میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں صدرکو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر کوئی ایسا سینئر عہدے دار واقعی وجود رکھتا ہے اورناکام نیویارک ٹائمز ایک بار پھر جھوٹ نہیں بول رہا تو اسے قومی سلامتی کی خاطر اس شخص کا نام فوراً حکام کو بتانا چاہیے۔نیویارک ٹائمز نے بدھ کو مصنف کے نام کے بغیر ایک مضمون شائع کیا جو اخبار کے دعوے کے مطابق صدر ٹرمپ کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے تحریر کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن