ترکی مستحکم معاشی پالیسیاں اپنائے: آئی ایم ایف کا مشورہ
واشنگٹن (اے ایف پی) عالمی مالیاتی فنڈ کے ترجمان نے ترک حکام پر زور دیا ہے وہ مستحکم معاشی پالیسیاں اپنائیں۔ ایسے وقت جب امریکہ سے کشیدگی چل رہی ہے، کرنسی کی قدر گر اور افراط زر بڑھ رہا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے۔ گیری رائس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا انقرہ نے مالی سپورٹ کے لئے کوئی مطالبہ پیش نہیں کیا۔ ہم پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیتے رہیں گے۔