• news

ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈزکی تقریب آج ہو گی

لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈزکی تقریب آج شام 6بجے لاہور میں ہو گی ۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری نے بتایا کہ ایوارڈز پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا اور موسیقی سے وابستہ افراد و شخصیات ویگر کو دیئے جائیں گے ۔سوشل ورکرز، بزنس مین ، ایڈورٹائزر، ایجوکیشن اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد و شخصیات شامل ہیں ۔ مہمانِ خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی ہونگے۔ تقریب کو رنگارنگ بنانے کیلئے نامور فنکاراور گلوکار پرفارم کریں گے ۔ عارف لوہار ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈز میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ کمپئیرنگ کے فرائض اقصیٰ نور سرا نجام دیںگی اس کے علاوہ لیونگ لیجنڈ گلوکار انور رفیع ، گلوکارہ گلاب علی ، فوک گلوکار عباس جٹ ، گلوکار واجد علی بغدادی ، گلوکار فہد علی ،فیاض خان 6ستمبر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور فیاض بھلی گروپ،فلم سٹار مہرو خان،ادارکارہ ہیر جٹ اور دیگر اداکارائیں پرفارمنس پیش کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن