• news

سابق کپتان مصباح الحق کا بچوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان مصباح الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے لیے اسپتال بنائیں گے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔سابق کپتان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کو لانچنگ تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

ای پیپر-دی نیشن