این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار ہونگے: مجتبیٰ شجاع
لاہور (پ ر) مرکزی آفس شازو میں مسلم لیگ ن کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کی صدارت میں این اے 124میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈپٹی میئر ،چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز ،کوآرڈینیٹرز ،شمالی لاہور سے مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ این اے 124میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ہونگے ۔جن کو پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد نامزد کر دیا ہے تمام عہدیداران کارکنان شاہد خاقان عباسی کی جیت کیلئے دن رات ایک کر دینگے ،انہوں نے کہا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہے گا حالیہ عام انتخابات میں خفیہ ہاتھوں نے جس طرح دھرنا خان کو جعلی وزیر اعظم بنانے کیلئے دھاندلی کی اور پوری دنیا کے سامنے ہے۔ضمنی الیکشن میں ہم ثابت کرینگے میاں حمزہ شہباز شریف کا حلقہ میاں نواز شریف کے شیروں کا قلعہ ہے۔