• news

پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ ‘ طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائد اعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور واپڈا گرلز ہائی سکول‘ جے ون بلاک‘ واپڈا کالونی کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ گلشن راوی‘گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ سمن آباد‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ داتا نگر بادامی باغ اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ قلعہ لچھمن سنگھ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد346تھی۔

ای پیپر-دی نیشن