• news

پاکستان مسلم لیگ کی چھتری تلے حاصل کیا گیا: پرویز ملک، عمران نذیر

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد مسلم لیگ کی چھتری اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میںحاصل کیا گیا،ملک کے تحفظ کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیاجا سکتا ہماری سنہری تاریخ شہداء پاکستان سے بھری ہوئی ہے، یہ ملک ایک نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور علامہ محمد اقبالؒ نے الگ ملک کا خواب دیکھا جسے قائداعظمؒ نے حقیقت کا روپ دیا۔ ہندو اور مسلمان ہر لحاظ سے الگ قوم ہیں اور یہی وہ دوقومی نظریہ ہے جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میںا ٓیا،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر طرح کے وسائل سے نواز رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پارتی دفتر میں رہنماؤں اورکارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرارکان اسمبلی علی پرویز ملک، میاں مرغوب احمد ،چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور،سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت اورجاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن