شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پاک فوج پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانیں دیکر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنایا قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔ستمبر 65ء کی جنگ ہمارے دشمن کو ہمیشہ یاد رکھے گی آئندہ بھی کبھی بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو منہ کی کھائے گی پاک فوج وطن کی حفاظت کیلئے سربکف اور پاکستان کی جانب سے اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کیلئے تیار ہے۔