قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی سالگرہ کی تقریب
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام لاہور دفتر میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف ی43ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔کیک کاٹنے کی تقریب لاہور پارٹی دفتر میں ہوئی جبکہ کیک پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور لارڈ میئر لاہور کرنل مبشر جاوید نے کاٹا۔ جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور سید توصیف شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات عامر خان، ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی مہر محمود، عامر خان، اجمل ہاشمی رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔