بھارت ظلم وجبر‘ دھونس دھاندلی سے کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا: مجاہد عبدالرسول
لاہور (سپیشل رپورٹر) بھارت ظلم و جبر‘ دھونس دھاندلی سے کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا ۔ بھارت کی انتہا پسندی اور پاکستان کے خلاف سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان نے میجر سرور شہید کے مزار پر قرآن خوانی شہدا یوم دفاع پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد نواز قادری، علامہ شفاقت ہمدمی، علامہ سرفراز سیالوی، علامہ وقاص سلطانی، علامہ جہانگیر نعیمی، قاری وارث و دیگر نے کہا کہ پاکستان کے غیرت مند عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت یا کوئی دوسری طاقت دھمکی دھونس اور جارحیت سے نہیں دبا سکتی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر اپنی افواج کے ذریعہ سے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔