• news

نظام مصطفیٰؐکے نفاذ تک عوام پریشانیوں سے نجات نہیں پا سکتے: راشد نسیم

لاہور (سپیشل رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر تربیتی کمیٹی راشد نسیم نے کہاہے کہ نظام مصطفیٰؐ پاکستان کا مقدر ہے۔ ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے جب تک ملک میں شریعت کا نظام نافذ نہیں ہوتا ، عوام پریشانیوں اور مشکلات کے چنگل سے نہیں نکل سکتے۔ نواسہ ٔ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ نے اپنا پورا خاندان اللہ کے راستے میں قربان کر دیا مگر باطل کے آگے سر نہیں جھکایا۔جماعت اسلامی اپنی کمزوریوں کا جائزہ لے کر ان کو دور کرے گی اور آئندہ بلدیاتی و جنرل انتخابات میں ایک نئے جذبہ کے ساتھ اپنے کارکنوں کو انتخابی اکھاڑے میں اتارے گی۔

ای پیپر-دی نیشن