تبدیلی کے دعویداروں نے تاحال کچھ نہیں بدلا: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے حکومت کیجانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے تاحال کچھ نہیں بدلاعوام کو سہانے خواب دکھا کر ان سے ووٹ لیکر نئے پاکستان بنانے کے دعوے داروں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیلنا شروع کردیا ہے۔ اپوزیشن مین رہ کر بڑی بڑی باتیں کرنے والے آج حکومت میں آکر عوام کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہو چکے ہیں۔