• news

;پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں نئے جہاز کا اضافہ

کراچی (صباح نیوز)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں نیا جہاز شامل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں نئے جہاز کا اضافہ ہوا ہے جس کی تقریب ڈاکیارڈ میں ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان تھے۔پی ایم ایس ایس کشمیر چین میں تیارہوا ہے اور یہ دفاعی سامان سے لیس ہے،یہ جہاز 94میٹر لمبا اور 1550ٹن وزنی ہے اور یہ 26ناٹیکل مائل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے شپ کا نام کشمیر رکھا ہے، پیٹرول شپ کا نام کشمیر رکھنا جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کی شمولیت سی پیک کی حفاظت کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندری حددود میں قانون کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہے۔

صدر آزاد کشمیر

ای پیپر-دی نیشن