;پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی
کراچی (آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر سندھ شہلا رضا ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شہلا رضا ا پنی گاڑی میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر سفر کر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا۔ شہلا رضا کے سیکرٹری کے مطابق ان کی آنکھ کے قریب معمولی زخم آیا ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔
شہلا رضا