• news

فراری بگٹیوں نے سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے 4 ٹرک ڈرائیور اغوا کر لئے

روجھان (خبرنگار) فراری بگٹیوں کی روجھان کے ٹرائیبل ایریا دلبر میں کارروائی اسلحہ کے زور پر چار ٹرک ڈرائیور اغوا ٹرک ڈرائیور سی پیک منصوبے کا پتھر اٹھاتے تھے تفصیل کے مطابق روجھان کے ٹرائبیل ایریا میں چک دلبر میں فراری بگٹیوں اسلحہ سے لیس ہوکر ڈبل ڈور آئے اور سی پیک منصوبے کے لئے پتھر اور ریت اٹھانے والے ٹرک ڈرائیور اظہر علی، خالد شاہ، عبدالرحمن اور ایک نامعلوم ٹرک افراد شامل ہیں۔ باڈر ملٹری پولیس زرائع کے مطابق اغواءہونیوالوں میں دو ڈرائیور اور دو انکے ہیلپر ہیں اغواءکے بعد اغوا کاروں نے چاروں ٹرک ڈرائیوروں کو بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں روپورش ہوگئے ہیں۔ اغواءکی واردات کے بعد باڈر ملٹری پولیس نے اغواءکاروں کا پیچھا کیا مگر ناکام اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اغوا کی واردات سے ریت اور پتھر اٹھانے والے ٹرک ڈرائیوروں میں خوف پھیل گیا ہے اور سکیورٹی کے انتظامات کو ناکام قرار دیا ہے۔
ڈرائیور اغوا

ای پیپر-دی نیشن