ازخود نوٹسز : اختیارات کو ریگولیٹ کرنا جاننا چاہتے ہیں تجاوز تو نہیں کیا جا رہا : چیف جسٹس
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سومو ٹو نو ٹس لینے کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت نوٹس کی تشریح اور اس کے دائرہ اختیار کی حدود کے تعین کیلئے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا ہے ۔چیف جسٹس میا ں ثا قب نثار نے کہا ہے کہ عدالت اپنے سومو ٹو اختیارات کو ریگو لیٹ کر نا چا ہتی ہے،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ عدالت آرٹیکل 184/3 کے دائرہ اختیار کو جانچنا چاہتی ہے، ہم اپنے اختیارات کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں، عدالت یہ جاننا چاہتی ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز تو نہیں کیا جارہا ہے، ہم چاہتے ہیں 184/3 اختیارات ان گائیڈڈ نہیں ہونے چاہئیں ،کئی آئینی مقدمات میں کبھی سوال اٹھایاجاتا ہے،دیکھنا چاہتے ہیں کس آرٹیکل 184/3 کے اختیارات کے استعمال میں غلطی تو نہیں کررہے ججز اور عدالتیں غلطیوں سے پاک نہیں ہوتے آرٹیکل 184/3 کا دائر اختیار کیا ہونا چاہیے اس معاملے میںمعاملے میں دو سے تین سینئر وکلا کو بھی عدالتی معاون مقرر کریں گے ۔عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی نوٹس جاری کر کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔
ازخود نوٹسز