قوم نے یوم دفاع پر اتحاد کا مظاہرہ کیا‘ یہی جذبہ جنزل تک پہنچائے گا : آرمی چیف
راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہداءکی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان، اتحاد، یقین محکم کا قوم کی حیثیت سے بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعظم، وفاقی وزراءاور پارلیمنٹیرینز کے شکرگزار ہیں۔ شہداءاور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 ستمبر پر یوم دفاع و شہداءکی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ایمان، اتحاد، یقین محکم کا قوم کی حیثیت سے بھرپور مظاہرہ کیا گیا، قوم کا یہی جذبہ منزل تک پہنچائے گا۔ شہداءاور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم، وفاقی وزراءاور پارلیمنٹیرینز کے شکرگزار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ کے ساتھ دن گزارا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ دن آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں گزارا اور شہدا و غازیوں کے اہلخانہ سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ انہوں نے شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ سے ان کی فلاح و بہبود اور مسائل پوچھے۔ آرمی چیف نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ نے خیال رکھنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج و قوم شہدا و غازیوں کی قربانیوں پر جتنا شکر ادا کرے کم ہے۔ فوج اپنے شہدا کے خاندانوں کی دیکھ بھال جاری رکھے گی۔ شہدا کے خاندانوں نے آرمی چیف کا ادارہ کے بطور ایک فیملی ہونے پر شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ قوم شہداءکی قربانیوں پر جتنا بھی شکریہ ادا کرے کم ہے، پاک فوج اپنے شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ کا ہمیشہ خیال رکھے گی۔
آرمی چیف