• news

ملک ریاض کا ڈیم فنڈ کیلئے 5کروڑ روپے دینے کا اعلان، متعدد ارکان قومی، صوبائی اسمبلی بھی عطیات دینگے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) چےئرمےن بحرےہ ٹا¶ن ملک رےاض نے ڈےم فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپے دےنے کا اعلان کر دےا۔ ملک رےاض نے عمران خان کی اپےل پر ڈےم فنڈ مےں 5 کروڑ روپے دےنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی ڈےم فنڈ مےں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالےں اور ےقےن رکھےں کہ ان کا پےسہ ڈےم کی تعمےر کے لئے استعمال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اےک نہےں کئی ڈےموں کی ضرورت ہے۔ وزےراعظم اےک ڈونرز کانفرنس بلائےں جس مےں تمام کاروباری شخصےات کو بلاےا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور وزراءنے بھی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیمز فنڈز میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا، وزیراعظم کی جانب سے ڈیمز فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل پر رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، عمران خٹک، فیصل واوڈا، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ایک ایک ماہ جبکہ میاں محمود الرشید نے 2ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملک ریاض

ای پیپر-دی نیشن