• news

سیاسی عسکری‘ قیادت ایک‘ پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے : عثمان بزدار

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر قومی یکجہتی اور ملی وحدت کے شاندار مظاہرے اور بے مثال تقرےبات پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے جوش و جذبے کے ساتھ یوم دفاع و شہدائے پاکستان منا کر پاک دھرتی سے لازوال محبت کا اظہار کیا ہے اور سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر سب کو پیغام دیا ہے کہ دفاع پاکستان اور تعمےر پاکستان کیلئے پوری قوم ےکجان ہے۔ ایسا شاندار جذبہ اور جوش و خروش ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی قوم ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ پاکستان کی حفاظت کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر فوجی افسروں اور جوانوں کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہداءکے احسان مند ہیں، جن کی لازوال قربانیاں پاکستان میں امن لے کر آئی ہیں۔ شہداءکے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت اےک ہے اور پاکستان کی خاطر ہم کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کرےں گے۔ عثمان بزدار سے چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے بھی ملاقات کی۔ چینی قونصل جنرل نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اوران کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکےا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چےن تعلقات کے فروغ اورسی پےک کے منصوبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کےا گےا۔وزیراعلیٰ اور چین کے قونصل جنرل نے مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کےا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہیں جس نے مشکل کی ہرگھڑی مےں پاکستان کا بھرپور ساتھ دےا ہے اورہم پاکستان میںسرمایہ کاری خصوصاً سی پیک کے منصوبوں پر چین کے شکرگزار ہیں۔ چین کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ کم لاگت کے گھروں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی، سینیٹیشن اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے چین کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ ہم نے معاشی تعاون کو فروغ دے کر عام آدمی کی فلاح و بہبود کے ایجنڈہ کو پورا کرنا ہے اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔ خوشحالی کے سفر میں پاکستان اورچین قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھےں گے۔قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں نیا عروج آیا ہے اور سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا اہم پوائنٹ ہے۔ سی پیک کے منصوبے تےزی سے مکمل ہو رہے ہیں اور مستقبل میں بھی پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی۔ عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی سردار جعفرخان لغاری نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزےراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائےںگے اور 100روزہ اےجنڈا پر عمل درآمد کےلئے دن رات انتھک محنت کرےںگے۔

عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن