• news

شیخوپورہ : یوم دفاع ہاکی میچ راشد منہاس الیون نے جیت لیا

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)یوم دفاع کے سلسلہ میں شیخوپورہ ہاکی آسٹرو ٹرف ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے فلڈ لائٹ ہاکی میچ میں راشد منہاس شہید الیون نے عزیز بھٹی شہیدکو دو کے مقابلہ پانچ گول سے ہرا دیا۔ میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر نے فاتح ٹیم کے کپتان عبداللہ جاوید ،رنراپ ٹیم کے کپتان معلوف مصطفی سمیت دیگر کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایچ اے مبشر چودھری ،یوسی چیئرمین خان ہارون اکبر خان، سابق سٹی ناظم ملک حبیب سلطان کھوکھر، سابق تحصیل نائب ناظم خالد محمود ورک ،یوسی چیئرمین محمد جہانگیر بھٹی،سعید اقبال ،محسن فرید مغل ، میاں طاہر عباس ودیگرموجودتھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے رواں ماہ کے آخر میں ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا جس کا افتتاحی میچ اولمپئن الیون اور شیخوپورہ الیون کے درمیان کھلا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ شیخوپورہ نے بین الاقوامی سطح پر ہاکی کے میدان میںبڑے نام پیدا کئے ہیں یہاں پر ہاکی کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل کو بروئے کار لائیگی اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ہاکی کلبوں کی سرپرستی اور گرائونڈوں کی تزئین وآرائش کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہاکی ہمار ا قومی کھیل ہے اور قومی ہیروز اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میچ کا انعقاد کیا گیا ہے اس پر ڈی ایچ اے مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس موقع پر ڈی ایچ اے کے سیکرٹری مبشر چودھری خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ سرزمین شیخوپورہ نے 11اولمپئن اور متعدد انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی پیدا کئے ہیںاگر حکومت شیخوپور ہ میں نامکمل ہاکی سٹیڈیم کو مکمل کرنے کیلئے فنڈ ز جاری کردے تو اس سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو لاہور جانے کی بجائے شیخوپورہ میںہی پریکٹس کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن