• news

وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش پر 300 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد

بھوپال (این این آئی) مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت کے سربراہ اور وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پر 300 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کر دیا گیا۔ ریاست کے ای ٹینڈر میں بدعنوانی کے ذریعے نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کا عمل اعلیٰ افسران کی سطح پر جاری تھا۔ تحقیقات میں الزامات کی تصدیق ہونے کے باوجود حکومت نے اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی بلکہ حقیقت سامنے آنے پر تحقیقاتی افسر کو ہٹا کر دوسرے اعلیٰ افسر کو تعینات کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن