• news

برطانیہ: اردو اخبار میں شدت پسند رہنمائوں کی تعریف پر اس گروپ کے ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ

لندن (این این آئی) برطانوی میڈیا کے نگراں ادارے آفکام نے ایک اردو ٹی وی چینل کا لائسنس اس کے نشریات شروع کرنے سے پہلے ہی منسوخ کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام کی تیاری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسی گروپ کے ایک اردو اخبار کے لندن ایڈیشن میں شائع ہونے والے چند مضامین میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن، افغان طالبان کے رہنما ملا عمر، اور مقبوضہ کشمیر میں برسرِ پیکار کالعدم شدت پسند تنظیموں کے سربراہان کی تعریف کی گئی تھی۔اسی بنیاد پر آفکام نے 18 اکتوبر کو خود اردواخبارکے بارے میں اپنی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اخبار کی انتظامیہ سے اخبار اور ٹی وی کے مابین تعلق سے متعلق وضاحت طلب کی تھی۔ اپنے فیصلے میں آفکام نے کہا کہ آفکام کے مطابق یہ مواد نفرت انگیزی، جرم، دہشت گردی پر مبنی افعال کے ابھارنے کے زمرے میں آتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن