• news

چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کی زیر صدارت بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز کا اجلاس

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی عدالت عالیہ کے تمام جج صاحبان کا اجلاس چیف جسٹس جسٹس سیدہ طاہر ہ صفدر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیر حاصل بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ2000 سے 2010 کے درمیان دائر ہونے والے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد سے جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور ان کا فیصلہ تین مہینے کے اندر کیا جائے۔اگر بورڈ بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو تو ایسے مقدمات کی پیشی معمول کے مطابق سماعت کیلئے مقرر نہ کی جائے بلکہ اسے کم سے کم وقت میں مقرر کیا جائے۔عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق ضمانت کی درخواست کو ہفتہ وار بنیاد پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائیگا اور متعین وقت میں اس کا فیصلہ کیا جائیگا۔ عبوری حکم کے خلاف جومقدمات درج ہوں انہیں ہفتہ وار بنیاد پر سماعت کیلئے مقرر کرکے جلد سے جلد فیصلے کئے جائیں تاکہ ان مقدمات کا بھی فیصلہ ہوسکے جو ضلعی عدلیہ میں کسی عبوری حکم کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن