کراچی: سکیورٹی اہلکاروں کی موبائل وین کی گلوکار فخر عالم کی گاڑی کو ٹکر
کراچی (صباح نیوز)کراچی میں سکیورٹی زون کے اہلکاروں کی موبائل وین نے معروف گلوکار فخرعالم کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔گلوکار فخر عالم نے کہا کہ کراچی میں سکیورٹی زون کے اہلکاروں کے موبائل وین نے معروف گلوکار فخرعالم کی گاڑی کو ٹکر مار دی ، حادثے کے بعد کلاشنکوف بردار اہلکار مجھے ہراساں کرتے رہے۔تمام اہلکار شلوار قمیض میں ملبوس اور کلاشنکوفوں سے لیس تھے۔ انہوں نے کہا کہ کلفٹن سے اپنے دوستوں کے ساتھ جا رہا تھا،سڑک پر رش ہونے کی وجہ سے گاڑیاں آہستہ چل رہی تھی کہ اچانک میری گاڑی کو پیچھے سے پولیس موبائل نے زور سے ٹکرماری۔فخرعالم نے کہا کہ ایک اہلکار اتر کر آیا اور مجھ سے گاڑی آگے کرنے کیلئے دبائو ڈالنے لگا جب زیادہ شور شرابہ کیا تو میں کار سے اترکر باہر آگیا اور ویڈیو بنانی شروع کی۔گلوکار نے کہا کہ پولیس اہلکار مجھے دیکھتے ہی پہچان گئے اور ان کا لہجہ اور باڈی لینگوئج تبدیل ہوگئی۔بعد ازاں جس شخص کے پروٹوکول پر وہ اہلکار تعینات تھے وہ موقع سے فرارہوگیا۔