ناشتہ تاخیر سے ملنے پر ملازم کو قتل کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
لاہور (صباح نیوز) تحریک انصاف کی رکن عظمیٰ نے ناشتہ تاخیر سے ملنے پر ملازم کے قتل کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا۔ تحریک انصاف کی رکن عظمیٰ نے اپنے توجہ دلائو نوٹس میں کہا ہے کہ مرید کے میں لیگی کونسلر رانا تنویر نے اپنے ملازم کو بندوق کا بٹ مار کر قتل کر دیا،لیگی کونسلر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔