• news

جنگی جنون :بھارت کا پاکستان کے ساتھ سرحد پرسمارٹ فینس لگانے کا اعلان

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد پرسمارٹ فینس لگانے کا اعلان کر دیا، لیزر اور جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل سمارٹ باڑ لگانے کے کام کا آغاز رواں ہفتے کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر سمارٹ فینس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈی جی کا کہناہے کہ لیزر اور جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل سمارٹ باڑ لگانے کے کام کا آغاز رواں ہفتے کیا جائے گا۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ 24 سو کلومیٹر طویل سمارٹ باڑ لگانے کا افتتاح بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ رواں ہفتے کریں گے۔کے کے شرما نے کہا کہ بنگلہ دیش دوست ملک ہے اور سمارٹ فینس سب سے پہلے پاکستان کی سرحد کے ساتھ لگائی جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ لیزر اور جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل سمارٹ باڑ لگانے کا مقصد سرحد پر دراندازی روکنا اور عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کی سرگرمی پر نظر رکھنا ہے۔
بھارت، باڑ

ای پیپر-دی نیشن