یوم بحریہ منایا گیا، آپریشن دوارکا عظیم فتح ہے: نیول چیف
کراچی (آئی این پی ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے،جنگ ستمبر کے دوران آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو اپنے ہی پانیوں میں مقید رکھا۔ ہفتہ کو ملک بھر میں یوم ِ بحریہ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پیغام میںکہا دشمن کے پانیوں میں 200میل اندرگھس کر بھاری ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرنا پاک بحریہ کا تاریخی کا رنامہ ہے۔جنگ ستمبر کے دوران آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو اپنے ہی پانیوں میں مقید رکھا۔انہوں نے کہا اسلاف کی ہمت ،بہادری اور قربانیوں کی اعلی روایات نے نئے جذبے اور نا قابلِ شکست عزم کو جا گزیں کیا۔آج کا دن دفاعِ وطن کے لیے قربانیوں اور بے لوث لگن کے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ آج کے دن ہم پاک بحریہ کے جوانوں اور آفیسرز کی شجاعت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
یوم بحریہ