• news

کرپٹ افراد کا احتساب‘ نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کے مضامین شامل کئے جائیں : ختم نبوت کانفرنس کی قراردادیں

چناب نگر/ چنیوٹ (رپورٹ: نوائے وقت پینل/ احسن رضوان عثمانی/ شہزادہ محمد اکبر) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میںمنعقد ہونے والی31ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس تحفظ ختم نبوت کے لئے تجدید عہد، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام وسربلندی کی دعاﺅں کے ساتھ گذشتہ رات تہجد کے وقت اختتام پذیر ہوگئی،ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے نعرہ تکبیر اللہ اکبر،ختم نبوت زندہ باد،اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہو گئے۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن کی آخری نشست کی صدارت مولانا عبدالرﺅف مکی (مکہ مکرمہ) نے کی۔ کانفرنس کی تیسری نشست بعد نماز عصر وقفہ سوالات و جوابات کی ہو ئی چوتھی نشست بعد نماز مغرب اصلاحی بیان و مجلس ذکر کی منعقد کی گئی جبکہ اختتامی نشست بعد نماز عشاءہو ئی ۔جس سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم وہ حکومت تسلیم نہیں کریں گے جس میں قادیانیوں کو نوازا جا ئے قادیانیت نوازی کسی صورت برداشت نہیں،اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،آئین پاکستان کے باغی قادیانی آئین کی مکمل پاسداری کریں،پاکستان کی سلامتی دل و جان سے زیا دہ عزیز ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے تن من دھن کی بازی لگادیں گے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پاکستان ایک عظیم مملکت اور ایٹمی قوت سے سر شار ملک ہے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن عزیز کی سالمیت کیلئے جا نوں کا نذرانہ پیش کر نے سے دریغ نہیں کرے گا، ہالینڈ کو سبق سکھانے کیلئے سفارتی سطح پر بائیکاٹ ضروری ہے،حضور سے بڑی ہستی اس کائنات میں کوئی اور نہیں ،نبی کی عزت و ناموس کی خاطر اپنی قیمتی جا نوں کے نذرانے پیش کر دیں گے، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مرکزیہ مولانا عبدالرﺅف مکی (مکہ مکرمہ) نے کہا ختم نبوت کے معاملہ پر کسی کو ڈاکہ زن نہیں ہو نے دیں گے۔ کلیدی عہدوں پر فائز قادیانی ملکی سلامتی کو نقصا ن پہنچا رہے ہیں، قادیانی عالمی و طاغوتی و صیہونی قوتوں کے آلہ کار ہیں اور صیہونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مغرب کیلئے کام کر رہے ہیں قادیانی وصیہونی ایجنڈے کو کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیں گے قادیانی آج بھی ملک کو توڑنے کی ناپاک کوششیں کر رہے ہیں ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا دہشت گردوں کے مذموم مقا صد ناکام بناتے ہو ئے ملک عزیز میں امن و امان کو قائم کر نے میں حکومت و عسکری قیادت کے ساتھ ہیں پاکستان ایک پر امن اور پروقار ملک ہے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو شکست نہیں دی جا سکتی ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عظیم قربانیاں لازوال ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں پاکستان کی محبت ہما رے سینوں میں کوٹ کوٹ کہ بھری ہو ئی ہے بھارت کو ایک بار پھر سے مار بھگانے کا وقت آچکا ہے ۔ ہم بزدل نہیں بلکہ ہم جذبہ جہاد سے سرشار ہیں ، ہم 1965کی تاریخ کو دوبارہ دہرائیں گے ، اغیار کے مفادات کی تکمیل کیلئے ملک میں عدم استحکام پیدا کر نے والے عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں، کرپشن میں ملوث تمام حکمرانوں اور سیاستدانوں کا میرٹ پر احتساب ہونا چاہےے اور قادیانی ریشہ دوانیوں اور ملک و ملت کے خلاف قادیانی سازشوں کا سدباب قوم کی آواز ہے ۔پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا شہداءختم نبوت کے مقدس خون کے صدقے بھٹو مرحوم نے پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا یہ فیصلہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا ، آئین کی دفعہ 63/62 کے بہانے آئین کی اسلامی دفعات ختم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کر نے والوں کو منہ کی کھا نا پڑے گی پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے ، ہم حکومت و فوج کو پاکستان میں امن و استحکام قائم کر نے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ دنیابھر کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم یہود و ہنود و عالمی کفر کی گہری سازش ہے لاکھوں بے گناہوں مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا خفیہ طاقتیں قادیانی لابی کو سپورٹ کررہی ہیں تحریک انصاف کی حکومت اپنی صفوں سے قادیانی اور قادیانی نواز وں کو نکال باہر پھینکے ،پاکستان میں قادیانی نواز حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ بریلوی مکتب فکر کے مولاناسید سیف اللہ فاروقی نے کہا قادیانیوں کی پشت پر یہود ہنود ہیں۔ جمعیة علماءاسلام ف کے مرکزی رہنما چوہدری شہباز احمد گجر نے کہا جب تک قادیانی کلیدی عہدوں پر براجمان ہیں اس وقت تک ملک میں امن قائم ہونا ناممکن ہے۔ مولانا عصمت اللہ بندیالوی نے کہا امت مسلمہ کی کا میابی حضور ﷺ کی پیروی میں ہے عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اور بنیاد ہے۔ قادیانی جہاں بھی جائیں گے وہاں پر ان کا تعاقب کیا جائے گا، اہل حدیث مکتبہ فکر کے حافظ بنیامین عابد نے کہا کہ 7ستمبر 1974کو قا دیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا مگر قادیانیوں نے آج تک اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم ہی نہیں کیا حکومت کو چاہیئے کہ وہ قا دیانیوں کو اس پر عمل در آمد کرائے ،مرکزی علماءکو نسل کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات اور فرقہ وارانہ اختلافات کے پس پردہ قادیانی ہاتھ ہے۔ مولانا سمیع اللہ حسینی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔انہوںنے آپریشن رد الفساد کی بھر پور تائید کی اور کہا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمہ تک اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مو لانا مفتی ظہیر احمد ظہیر نے کہا کہ عقیدہ توحید کا تحفظ بھی عقیدہ ختم نبوت میں مضمر ہے عقائد کے بغیر اعمال رائیگاں ہیں۔ تحریک منہاج القر آن کے ناظم اعلیٰ سید فرحت حسین شاہ نے کہا قادیانی اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں۔ مولانا مفتی محمد طیب نے کہا پو ری دنیا میں ختم نبوت کا پیغام پہنچانا وقت کا تقاضا ہے۔ مولانا اسد اللہ فاروق نے کہا جب تک قادیانی اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم نہیں کریں گے ان کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔ قادیانیوں کا مقابلہ کر تے رہیں گے، قاری احمد علی ندیم نے کہا کہ قادیانیت کی سرکوبی ہم سب پر لازم ہے۔ مولانا سعد کامران نے کہا قادیانیوں نے ہندﺅں کیطرح کبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ مولانا حافظ گلزار احمدآزاد نے کہا کہ ا سلام کے تحفظ کے ساتھ ملک کے دفاع کا فریضہ بھی ہر مسلمان پر عائد ہوتا ہے۔ مولانا معاویہ ڈاہر ،قا ری محمد یوسف قاسمی نے کہا تمام عہدوں سے فی الفور ہٹایا جائے ،مولانا عبدالودود ربانی نے کہا کہ قا دیانیوں کو امتناع قا دیانیت آرڈیننس کا پا بند بنا یا جائے، مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم قا ری محمدسلمان عثمانی نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا جائے ہمار ا ملک عزیز اس وقت خطرات سے دوچار ہے اور ہمیں درپیش چیلنجوں کا سامنا ہے ہمیں ڈٹ کر یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا مقابلہ کر نا ہو گامولانا الطاف حسین گوندل،علامہ یونس حسن،حافظ شعیب الرحمان نے کہا کہ پو ری امت کو باہمی نفرتوں، تفرقوں تعصبات کو ترک کر کے متحد ہو نا چاہئے۔ مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد مغیرہ نے کہا قادیانیت کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔شاعر اسلام مولانا شاہد عمران عارفی،مولانا احسن رضوان عثمانی نے خصوصی طور پر ختم نبوت کانفرنس میں نعت رسول مقبول سے سامعین کے دلوں کو حضور کی محبت سے منور کیا ،رات کے آخری حصہ میں مولاناعمر عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ ) کی رقت آمیز دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا انہوں نے عالم اسلام اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ 31 ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس میں درج ذیل قراردادیںمنظور کی گئیں۔ یہ اجتماع حکومت کی جانب سے قادیانی ڈاکٹر عاطف میاں کو اقتصادی کونسل کا مشیر بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ اجتماع ہالینڈ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مقابلہ کے منسوخی کے بعد کتاب کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔ یہ اجتماع برما، فلسطین، کشمیر، شام، روہنگیا میں مسلمانوں پرہونے والے ہولناک مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت اور اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںسے مطالبہ کرتا ہے وہ برما میںمسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لیں اور وہاں قتل عام رکوائیں۔ یہ اجتما ع افواج پاکستان کے ان جا نبازوں کو خراج عقیدت پیش کر تا ہے جنہوں نے 1965سے لیکر ضرب عضب و آپریشن رد الفساد تک ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور دستور کی اسلامی دفعات کے تقاضوں کو پورا کر تے ہو ئے قادیانیوں کی قانون شکن سر گرمیوں کانو ٹس لیا جائے اور انہیںآئین پاکستان کا پابندکیا جائے۔ قادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ چناب نگر میں قادیانیوں کی جارحانہ سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ میں مذہب کے خانہ کا اضافہ کیا جائے یا مسلمانوں کے شناختی کا رڈ کا رنگ الگ کر کے دستوری اور قانونی تقاضوں کے مطابق مذہبی امتیاز کو یقینی بنایا جائے۔ قادیانی ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی لگائی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق مر تد کی شرعی سزا نافذ کی جائے۔ یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے تعلیمی نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کے متعلق مضامین اور اسباق شامل کئے جائیں۔ قادیانی اوقاف کو بھی حکومتی تحویل میں لیا جائے۔ سودی نظا م کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ اجتماع ملک کی مقتد ر قوتوں سے مطالبہ کر تا ہے کہ بد عنوان ،کرپٹ افراد کا بلا تفریق احتساب کیا جائے اور ملک کی دولت کو لو ٹنے والے افراد کو نشان عبرت بنا یا جائے۔ یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ 7ستمبر کویوم تحفظ ختم نبوت کا نام دیا جائے اور اس دن کو سرکاری سطح پر منا یا جائے اور اس دن کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
ختم نبوت کانفرنس


لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پرےوم ختم نبوت کے حوالہ سے ملک بھر میں مبلغین ختم نبوت اور علمائے کرام نے ختم نبوت کے موضوع اور ردِ مرزائیت پر مفصل خطابات کئے۔ علماءکرام نے کانفرنسز، سیمینارز، روڈ کاروان، ریلیوں اور مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادےانی ملک اور اسلام دونوں کے غدار ہیں۔ 7 ستمبر کا دن ایک تاریخ ساز کیونکہ قومی اسمبلی نے آئین میں ترمیم کر کے قادےانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا تھا۔یہ فیصلہ در اصل اسلامیان پاکستان کی کوششوں کا ثمر ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،نائب امراءمولانا خواجہ عزیز احمد،مولانا پیرحافظ ناصرالدین خاکوانی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عزیز الرحمن جالندھری، شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایاعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا حافظ محمداکرم طوفانی،مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدحسین ناصر،مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا توصیف احمد، مولانا ظفراللہ سندھی، مولانا مفتی راشدمدنی، مولانا محمداسحاق ساقی، مولانا محمدقاسم رحمانی، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا عبدلرزاق مجاہد، مولانا غلام مصطفیٰ، مولانا غلام حسین ،مولانا عبدالرشید سیال، مولاناخالد عابد، مولانا محمدعارف شامی، مولانا فقیراللہ اختر، مولانا محمدقاسم سیوطی، مولانا مفتی خالدمیر، مولانا محمدطیب فاروقی، مولانا وسیم اسلم، مولانا حافظ محمدانس ودیگرعلما ءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنےادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اور بنےاد ہے۔ علماءنے کہا کہ تحریک ختم نبوت کی نوے سالہ جدوجہد کے نتیجے میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا پارلیمنٹ نے متفقہ طورپر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا۔ ہندو مسیحی سکھ سب آئین کو تسلیم کرتے ہیں قادیانی تسلیم نہیں کرتے۔ علماءکرام نے کہا قادےانی ختم نبوت سے انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ علماءکرام نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر ختم نبوت اور قادےانیت کے متعلق قوانین اور ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ ان اسلام دشمن قوتوں کی اس سازش کو کامےاب نہیں ہونے دیں گے۔عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کی حفاظت کرنے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ علماءکرام نے حکومت سے مطالبہ کیا قادےانیوں کو آئین وقانون اور پاکستان کی نیشنل اسمبلی کے فیصلے کا پابند بنائے اور ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کانوٹس لے۔ کانفرنس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیاگےا یوم ختم نبوت 7ستمبر کو عالمی سطح پرمنایا جائے، کلیدی عہدوں پر براجمان قادیانیوں کو ہٹایا جائے۔
ختم نبوت/ تقاریب

ای پیپر-دی نیشن