ایف بی آر کے تین سابق چیئرمینوں کیخلاف شکایات‘ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے انکوائری کا حکم دیدیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ایف بی آر کے تین سابق چیئرمینوں کے خلاف شکایات پر انکوائری کا حکم دیدیا۔ نیب ذرائع کے مطابق علی ارشد حکیم، سلمان صدیق اور عبداللہ یوسف کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے حکم سے متعلق نیب راولپنڈی کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ ایف بی آر کے تینوں سابق چیئرمینوں پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
انکوائری