مختلف اضلاع کے 62 شعلہ بیان علماء و ذاکرین کی 2 ماہ کیلئے ضلع فیصل آباد میں داخلے پر پابندی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد نے محرم الحرام میں امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 62 شعلہ بیان علما / ذاکرین کے ضلع فیصل آباد میں دو ماہ کے لئے داخلے پر پاپندی عائد کر دی ۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے احکامات کے تحت جن علماء کرام و ذاکرین کی ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ان میں اہل تشیع کے مولانا محمد حسین ڈھکو ‘سید صفدر رضا بخاری(سرگودھا ) ‘مولانا ساجد نقوی ( راولپنڈی )‘ سید محمد تقی ‘مولانا گلفام ہاشمی ‘ محمد فضل عباس ( ملتان ) ‘مولانا غضنفر عباس ہاشمی ( بہاولپور)‘ مولانا منظور حسین سوہدرہ ( گوجرانوالہ )‘ مولانا افتخار حسین نقوی ( میانوالی) ‘ علامہ عارف واحدی ( اٹک ) ‘ مولانا حامد رضا سلطانی ( لاہور )‘سخاوت یزدانی ( سیالکوٹ )‘ دیوبند مسلک کے مولانا الیاس گھمن ‘ ضیا الحق بیدیالوی ‘ عطا محمد بیدیالوی ‘ مولانا محمد اکرم طوفانی ( سرگودھا) ‘ مولانا عبدالغفور جھنگوی ‘مولانا معاویہ اعظم ‘ شیخ حاکم علی ‘ مسرور نواز جھنگوی ‘ مولانا طاہر جھنگوی ‘ مولانا آصف معاویہ ( جھنگ ) ‘مولانا بشیر عکاشہ (خوشاب )‘ مولانا عبدالغفور حقانی ‘ مولانا عزیز الرحمان جالندھری( ملتان )‘ مولانا محمد عالم طارق ( ساہیوال ) ‘ مسمات ام حسن ( اسلام آباد ) ‘ مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی ‘ مولانا محمد احمد لدھیانوی ( ٹوبہ ٹیک سنگھ ) ‘ مولانا محمد احمد مجاہد ‘علامہ رئوف فاروقی (لاہور ) ‘ علامہ اورنگزیب فاروقی ( کراچی ) ‘ خادم حسین ڈھلوں ( خانیوال ) ‘ مولانا عبدالغنی ( حاصل پور ) ‘ مولانا عبدالغفار تونسوی ( ڈیرہ غازی خان) ‘مولانا عبدالحمید وٹو ( گوجرانوالہ ) ‘ مولانا ضیا اﷲ بخاری ( گجرات ) ‘ بریلوی مسلک کے قاری ثروت اعجاز قادری ‘ شاہد غوری ‘ شکیل قادری ( کراچی )‘ مولانا قاضی مظفر اقبال رضوی ‘ مولانا فضل احمد چشتی ‘ مولانا محمد خورشید خادم ‘ مولانا یوسف رضوی ٹوکے والا ‘مولاناعرفان مشہدی‘ مولاناخادم حسین رضوی ‘ ڈاکٹر آصف اشرف گیلانی( لاہور ) ‘ مولانا ملازم حسین ڈوگر ( دنیاپورلودھراں ) ‘ مولانا طیب رشید ( گوجرانوالہ ) ‘ مولانا جعفر حسین قریشی ( راولپنڈی)‘ اہلحدیث مسلک کے رانا شفیق پسروری ‘ مولانا یوسف پسروری ‘ ابتسام الہی ظہیر ‘مولانا محمد یونس آزاد ( لاہور )‘ مولانا عمر صدیق ‘ عبدالرئوف یزدانی ( گوجرانوالہ ) ‘ قاری عصمت اﷲ ( خانیوال ) ‘ مولانا شمشاد احمد سلفی ( شیخوپورہ ) ‘مولانا محمد عبداﷲ ناصر ( کراچی ) ‘ مولانا سبطین نقوی (سرگودھا ) اور مولانا عمر صدیق (گوجرانوالہ )شامل ہیں ۔