اسحاق ڈار اور اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ‘ لندن سے باہر نہیں جا سکیں گے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت پاکستان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دئیے ہیں۔ دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی بیگم کو 30 دن میں پاسپورٹ واپس کرنے کا کہا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ مقررہ مدت میں واپس نہ کرنے پر اقدام اٹھایا گیا اور ان کے سفارتی پاسپورٹ حکومت پاکستان نے منسوخ کردئیے ہیں۔ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ اب لندن سے باہر نہیں جا سکیں گی۔
ڈار پاسپورٹ