• news

منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر قائم جے آئی ٹی آج باضابطہ کام کریگی

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف زرداری و دیگر کے خلاف 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی آج سے اپنا باضابطہ کام کا آغاز کردے گی‘ جے آئی ٹی کا مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا جب اس کے تمام ممبران اپنے متعلقہ اداروں سے فراغت حاصل کرکے جے آئی ٹی سیکرٹریٹ میں ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر یہ جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں نیب، سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن، سٹیٹ بینک، ایف آئی اے، آ ئی ایس آئی وغیرہ کے اراکین پر شامل ہےں۔ یہ کمیٹی اومنی گروپ کے مالک انور مجید اینڈ گروپ اور آصف زرداری اور انکی بہن فریال تالپور کے بیانات ریکارڈ کریگی۔
جے آئی ٹی/ کام

ای پیپر-دی نیشن