کرتار پور بارڈر، اچھے مواقع دستک دیں تو دروازہ کھولنا چاہئے: نوجوت سنگھ سدھو
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور صاحب کا راستہ کھولنے کی پاکستانی پیشکش کا مثبت جواب دینے کیلئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھ دیا۔ سدھو نے خط میں بھارتی وزیر خارجہ سے پاکستان سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اچھے مواقع دستک دیں تو دروازہ کھولنا چاہئے۔ پاکستان نے مثبت ارادہ ظاہر کیا ہے، اب بھارت کی بار ی ہے کہ وہ اسکا مثبت جوا ب دے۔
نوجوت سدھو