• news

چینی ہم منصب کی ملاقات، سی پیک خطے میں ترقی کا ضامن ہے، نئے اہداف کا تعین کر لیا، خسرو بختیار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے چینی ہم منصب نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک خط میں ترقی کا ضامن اور پاکستان کے مستقبل کے لئے روشن باب ہے۔ سی پیک کے تحت معاشی، علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کر لیا گیا سی پیک کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لئے نئی جہتوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ تھرکول، ہائیڈل اور متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ گوادر میں ہیوی انڈسٹریز لگانے کے لئے م¶ثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وائس چیئرمین این ڈی آر سی فینگ جائزی نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے سماجی ومعاشی ترقی کے ایجنڈے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے چینی ادارے مستعدی سے سرگرم رہیں گے۔ پاکستان، چین تعاون نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔
خسرو بختیار

ای پیپر-دی نیشن