اسلام آباد میں ڈبل سواری پردو ماہ کیلئے پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری دو ماہ کیلئے بند ہو گئی، ڈپٹی کمشنرنے ڈبل سواری پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جا ری نو ٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر 60 دنوں کیلئے پابندی ہو گی جبکہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر متنازع لٹریچر،پمفلٹس کی اشاعت اوروال چاکنگ پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔
ڈبل سواری