• news

ایون فیلڈ ریفرنس ،شریف فیملی کی سزاکیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ( آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویڑنل بنچ آج (پیر کو)کرے گا۔ تفصےلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدر کی سزاکیخلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے کیس کے ریکارڈ کی پیپر بکس مکمل تیارنہ ہوسکیں اور ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ 11 ہزار صفحات پر مشتمل ہے،پیپر بکس کے 4،4 سیٹس تیار کیے جانے ہیں جس کے لئے 100،100صفحات پرمشتمل والیم کی پیپربکس تیارکی جارہی ہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس

ای پیپر-دی نیشن