آسٹریلیا کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقیں‘ پاکستان اور چین بھی شریک
کینبرا (سٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقوں میں ستائیس ممالک کی بحریہ کے فوجی شریک ہیں۔ پاکستان بھی ان فوجی مشقوں شامل ہے۔ مشقوں میں تیئیس بحری جہازوں کے ساتھ آبدوزیں بھی شامل ہیں۔ چین پہلی مرتبہ آسٹریلیا کی بحری فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ فوجی مشقیں آسٹریلوی بندرگاہ ڈارون کے شمال میں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں شریک آسٹریلین بحری دستے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جوناتھن میڈ کا کہنا تھا کہ چین کی شرکت دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہوگا۔ پاکستان بھی ان فوجی مشقوں کا ایک شریک ملک ہے۔
آسٹریلیا / فوجی مشقیں