وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر ہاﺅس مری کو عوام کے لئے کھول دیا گیا
اسلام آباد/ کراچی (وقائع نگار خصوصی+ آئی این پی) گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنر ہا¶س مری کو عوام کیلئے کھول دیا، عوام صبح 10 سے شام 6 بجے تک گورنر ہا¶س مری دیکھ سکیں گے۔ نومنتخب صدر پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد گورنر پنجاب چودھری سرور مری پہنچے جہاں انہوں نے گورنر ہا¶س مری کو عوام کیلئے کھولنے کے لئے حتمی فیصلے کیلئے مشاورت شروع کی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنر ہا¶س مری کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ شہریوں کیلئے ہوا کا تازہ خوشگوار جھونکا ہے۔ مری جائیں وہاں گورنر ہاﺅس کے نظارے کریں، سیلفیاں تصاویر بنائیں، سیر کریں ، پبلک مقامات پبلک کیلئے ہیں۔ دریں اثناءگورنر ہاﺅس سندھ کو بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا،چھٹی کے روزصبح سویرے شہریوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کیلئے امڈ آئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنرہاﺅس میں رہائش اختیار نہ کرنے کا اعلان کیا تھااور گورنر ہاﺅس کو عوام کیلئے کھول دیا تھا۔ اتوار کو چھٹی کے روز صبح سویرے شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کیلئے گورنر ہاﺅس میں امڈ آئی اور سیلفیاں بنائیں۔ اس موقع پر شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا گورنرہاﺅس میں اندربھی گھوم پھر سکتے ہیں۔
گورنر ہاﺅس