• news

پنجاب، بیوروکریسی کی عالیشان رہائشگاہوں کی تفصیلی رپورٹ محکمہ بلدیات سے طلب

لاہور (خبرنگار) سینئر وزیر اور وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے صوبے بھر میں موجود بیوروکریسی کی عالیشان رہائشگاہوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ محکمہ بلدیات سے طلب کرلی۔ یہ رپورٹ تیار کرکے ایک ہفتہ میں عبدالعلیم خان وزیراعظم عمران خان کو پیش کرینگے جس کے بعد ان وسیع و عریض رہائشگاہوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔ محکمہ بلدیات نے صوبے کے تمام ڈویژنوں، اضلاع، تحصیلوں سے افسروں کو مہیا کی گئی وسیع و عریض رہائشگاہوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ یہ تفصیلات ضلع کونسلوں، کارپوریشنوں سے بھی مانگی گئی ہیں۔ تفصیلات اکٹھی کرنے کے بعد شہر کے پوش علاقوں میں واقع ان مہنگی اور کمرشل جگہوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ وزیراعظم اور انکی کابینہ کریگی۔ افسروں سے 10 مرلہ سے بڑی تمام رہائشگاہوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
عبدالعلیم خان/ رپورٹ طلب

ای پیپر-دی نیشن