آواران : سیکورٹی فورسز کا آپریشن‘ سپاہی شہید‘ بلوچ لبریشن فرنٹ کے چار دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد‘آواران ( سٹاف رپورٹر‘آن لائن، آئی این پی) بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ کارروائی میں سپاہی رمز علی شہید اور نائیک یعقوب زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ پر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کیا، فائرنگ تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تاہم سپاہی رمز علی شہید ، نائیک یعقوب زخمی ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بی ایل ایف (بلوچستان لبریشن فرنٹ) سے تھا اور یہ مشکئی میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے جس میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔
آواران، آپریشن