• news

اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئی ایم ایف سے بچنے، لگژری گاڑیوں، سیل فونز پھلوں کی درآمدات پر پابندی کے حوالے سے غور ہوا، رکن اشفاق حسن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رکن اقتصادی مشاورتی کونسل اشفاق حسن نے کہا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں آئی ایم ایف سے بچنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ریپیئر اور لگژری گاڑیوں کی درآمدات پر ایک سال پابندی کی تجویز پر بات ہوئی، سیل فونز اور پھلوں کی درآمدات پر بھی ایک سال پابندی کی تجویز پر بھی بات ہوئی۔ ان اشیا کی درآمدات روکنے سے چار سے پانچ ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔ جمعرات کے اجلاس میں درآمدات کم کرنے پر بات ہوئی۔ برآمدات بڑھانے سے ملکی سرمائے میں دو ارب ڈالرز سے زائد شامل کئے جا سکتے ہیں۔
اشفاق حسن

ای پیپر-دی نیشن