پاکستان کا اتحادی سپورٹ فنڈ روکنا قابل افسوس‘ عمران کیساتھ ملکر کام کیا جا سکتا ہے : امریکی سینیٹرز
واشنگٹن(آئی این پی )ا مریکی سینیٹرز نے پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کےخلاف اہم پارٹنر ہے، پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت، عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے ۔امریکی سنیٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے۔ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف اہم پارٹنر ہے۔سینیٹرکوری بکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جو کچھ کر رہی ہے وہ تکلیف دہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس پالیسی اور حکمت عملی کا فقدان ہے۔امریکی سنیٹر نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے کہا پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے پر ہرگزخوش نہیں۔لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر نے کہا کانگریس نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز کے 50 کروڑ ڈالررواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے جس کے بعد اب تک روکی جانے والی کل رقم 80 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔
امریکی سنیٹرز