کینال روڈ پر نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر جاں بحق
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے کینال روڈ پر نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ والٹن کا رہائشی 28 سالہ نوجوان کینال روڈ پر ون ویلنگ کر رہا تھا کہ اچانک اس دوران اس کی موٹر سائیکل پھسل گئی اور فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔