• news

پاکستان کا سعودی عرب سے حج کوٹہ میں 50 ہزار اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے سعودی عرب سے باقاعدہ طور پر حج کوٹہ میں پچاس ہزار اضافے کا مطالبہ کردیا گیا۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں سعودی وزیر نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں حرم کے قریب جبکہ مدینہ میں بھی پاکستان ہاؤس کیلے جگہ فراہم کی جائے، نورالحق قادری نے عمرہ کے ویزہ کو آسان بنانے اور آئندہ سال حج کیلئے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد کم ازکم 50 ہزار بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ سعودی وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے رہنماں کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر-دی نیشن