وٹس ایپ زیادہ استعمال کرنے پر بھارتی شہری نے دلہن کو چھوڑدیا
دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) شمالی بھارت کی ریاست میں دولھے نے عین شادی کے دن دلھن کو چھوڑ دیا۔ دلہے نے الزام لگایا تھا کہ دلھن میس جنگ سروس وٹس ایپ پر بہت وقت ضائع کرتی ہے۔ تاہم دلھن نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ دلھن کا تعلق امروہہ ضلعے کے ایک گاو¿ں سے ہے اور اب اس کے خاندان نے دولھے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا ہے کہ دولھے نے جہیز میں بڑی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ وٹس ایپ انڈیا میں بےحد مقبول ہے اور اس کے 20 کروڑ سے زیادہ صارف ہیں۔ تاہم حالیہ مہینوں میں اس کی سروس تنازعے کا شکار ہو گئی ہے کیوں کہ حکومتی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اسے بےبنیاد افواہیں پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
دلہن چھوڑ دیا