• news

پانی بنیادی مسائل میں سے ایک ہے، ذخیرہ کرنے کی صرف 10 فیصد گنجائش ہے: چیئرمین واپڈا

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ پانی کا مسئلہ بنیادی مسائل میں سے ایک ہے، دیامر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر سے پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ضرورت کا پانی ذخیرہ کرنے کی صرف 10فیصد گنجائش ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تربیلا ڈیم 2مرتبہ ڈیڈ لیول تک گیا ۔ اتوار کو چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جتنا پانی ضرورت ہے اسے ذخیرہ کرنے کی 10فیصد گنجائش ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم میں پانی کے ذخیرے اور بجلی پیدا کرنے کی گنجائش زیادہ ہوگی۔ چیئرمین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تربیلا ڈیم دو مرتبہ ڈیڈ لیول تک گیا۔

ای پیپر-دی نیشن