• news

مصر’جامعہ الازھر‘ کے ترجمان میگزین نے ’حجاب‘ اتار دیا!

قاہرہ(آن لائن )مصر کی سب سے بڑی اور معتبر دینی درس گاہ ’جامعہ الازھر‘ کے ترجمان جریدے ’صوت الازھر‘ کے سرورق پر حال ہی میں شائع ہونے والی خواتین کی غیر حجب تصاویر نے ملک کے عوامی اور مذہبی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ’جامعہ الازھر‘ نے یہ کہہ کر ان تصاویر کی اشاعت کا دفاع کیا ہے کہ ایسا جامعہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کی خواتین کی ہراسانی کیخلاف جاری بیان کی حمایت میں کیا گیا ہے جب کہ مذہبی حلقوں کا کہنا ہیکہ جامعہ الازھر ضرورت سے زیادہ ’لبرلزم‘ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔خیال رہے کہ جامعہ الازھر کے ترجمان میگزین ’صوت الازھر‘ کے سروق پر حال ہی میں 30 خواتین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن