سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں اضافہ خاندانی نظام کے لئے خطرہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے اخبار مکہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہر گھنٹے میں پانچ طلاقیں ہو جاتی ہیں۔ اخبار نے وزارت انصاف کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 ء میں سعودی عرب میں طلاق کے 46 ہزار تین سو کیس دائر کئے گئے۔ وزارت انصاف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں طلاق کے بڑھتے ہوئے واقعات خاندانی نظام کے لئے ایک خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق طلاق کے واقعات کے محرکات میں سوشل میڈیا کے استعمال کا حد سے بڑھتا ہوا رجحان‘ غصے میں ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنا‘ شوہروں کا اپنی بیویوں کے سلسلے میں مذہبی فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور محض خوبصورت نقش کی بنیاد پر زندگی کے ساتھی کا انتخاب طلاق کی بڑی وجوہات ہیں۔