کراچی ،ہاکس بے ساحل پر 2 نوجوان ڈوب گئے، نعشیں ورثا کے حوالے
کراچی(آ ئی این پی) ہاکس بے کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ چھٹی کے روز ساحل سمندر پر نہانے والے دو نوجوان بے رحم موجوں کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے۔ سمندر کی تیز لہریں دونوں نوجوان کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں ۔موقع پر موجود لائف گارڈز نے دونوں نوجوانوں کو ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر سے نکال لیا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے ۔ نوجوانوں کی شناخت افتہاج اور جمال کے نام سے ہوئی جو جیل روڈ پی آئی بی کالونی کے رہائشی تھے۔ میتوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ساحل سمندر پر لوگوں کو نہاتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ لائف گارڈز کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔